ٹونی بلیئرکے بڑے بیٹے ایون بلیئر نے ترک نژاد دوشیزہ سے شادی کرلی

سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے صاحبزادے ایون بلیئر اپنی اہلیہ ترک نژاد سوزان اشمان کے ہمراہ۔

لندن: سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے صاحبزادے ایون بلیئر اپنی اہلیہ ترک نژاد سوزان اشمان کے ہمراہ۔ فوٹو: گیٹی امیجز

برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئرکے بڑے بیٹے ایون بلیئرنے ترک نژاد25سالہ دوشیزہ سوزان اشمان سے شادی کرلی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ایک عظیم الشان تقریب منائی گئی جس پر12ملین ڈالرکی لاگت آئی ۔سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کی بہوسوزان اشمان معروف کاروباری شخصیت جون اشمان کی پہلی اہلیہ کے بطن سے پیداہوئیں، جو سابق ترک وزیراورانقرہ کے میئرکی بیٹی تھیں۔ٹونی بلیئر کے بیٹے ایون بلیئرکی اپنے منگیتر سے ملاقات8برس قبل ایک تقریب میں ہوئی تھی۔ٹونی بلیئر کے3بیٹے ہیں جن کے نام ایون، ولیو اور نیکی ہیں جبکہ سابق برطانوی وزیر اعظم کی اکلوتی بیٹی کانام کیتھرائن ہے۔
Load Next Story