مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بھی ٹرمپ کے بیان کی حمایت
حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے مسئلہ کشمیر کا فوری حل کشمیری عوام کی خواہش قرار دیا
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے صدرٹرمپ کی جانب سے ثالثی کے کردارکی بھرپور حمایت کی۔
بھارت کی ریاستی دہشتگری کےشکار کشمیریوں میں امریکی صدر کے ثالثی کےبیان سے ایک نئی امنگ پیدا ہوگئی۔ تمام حریت قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ سیدعلی گیلانی نے امریکا کے سامنے بھرپورانداز میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے مسئلے کا فوری حل کشمیری عوام کی خواہش قرار دیا جب کہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے بھی صدرٹرمپ کی جانب سے ثالثی کےکردارکی بھرپور حمایت کی۔
کشمیرکونسل یورپ کےچئیرمین علی رضاسید نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی خوشحالی اور پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 20 سے زائد نہتے کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔