
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیوریو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز اور عبدالعزیز کو 31 جولائی کو طلب کرلیا ہے، نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں تمام افراد کو تفتیش کے لیے طلب کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں،5 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو 7 برس قید کی سزا سنائی تھی جب کہ نیب ریفرنسزمیں باربار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسین اورحسن نواز کو اشتہاری قراردے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کردیے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔