چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم حسین اور حسن نواز طلب    

نیب نے تمام افراد کو تفتیش کے لیے31 جولائی کو طلب کیا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک July 24, 2019
نیب نے تمام افراد کو تفتیش کے لیے31 جولائی کو طلب کیا ہے، ذرائع فوٹو: فائل

نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز، حسین اور حسن نواز کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیوریو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز اور عبدالعزیز کو 31 جولائی کو طلب کرلیا ہے، نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں تمام افراد کو تفتیش کے لیے طلب کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں،5 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو 7 برس قید کی سزا سنائی تھی جب کہ نیب ریفرنسزمیں باربار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسین اورحسن نواز کو اشتہاری قراردے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں