ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے شدید بارشوں کی پیش گوئی
بارشوں کا سلسلہ بدھ سے ہفتے تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں آج رات سے شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ بدھ سے لے کر ہفتے تک جاری رہے گا۔ ہزارہ ڈویژن اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی بھی آسکتی ہے۔
راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ،فیصل آباد، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، سبی، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن، گلگت بلتستان، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور اور مردان ڈویژن میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال میں آئندہ دو سے تین روز میں درجہ حرارت میں اضافے اور گلیشیئر پھٹنے کے امکانات ہیں جس کے نتیجے میں پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ادھر لاہور کی فضاؤں میں کالی گھٹاؤں کا راج برقرار ہے اور جوہر ٹاؤن و ماڈل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔