سندھ میں بچےغربت اور ایڈز سے مر رہے ہیں اور نہیں مرا تو بھٹو فردوس عاشق
گھوٹکی انتخابات میں سرکاری مشینری استعمال کی گئی،فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بچےغربت اور ایڈزسےمررہے ہیں لیکن نہیں مرا تو بھٹو نہیں مرا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک میں یکساں قوانین کا اطلاق ہونا چاہیے، کسی سے ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، سوشل میڈیا پیمرا کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا، حکومت ڈجیٹلائزیشن کی نئی پالیسی متعارف کرانے جارہی ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ میڈیا مالکان میں بھی جذبہ حب الوطنی موجود ہے، پی بی اے پاکستان کی شناخت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، بھارت سے میڈیا وار میں پی بی اے فرسٹ لائن آف ڈیفنس ہے، میڈیا ورکرز کو مسائل کا سامنا ہے تاہم ان کی جائز شکایات کا ازالہ بھی ہونا چاہیے، مسائل حل ہوں گے تو ان کے گھر کا چولہا جلے گا، انہوں نے میڈیا کورٹس بنانے کے لیے پی بی اے کو تجویز پیش کی ہے۔ان عدالتوں کا مقصد میڈیا انڈسٹری کے تنازعات کو ان خصوصی عدالتوں میں لے جایا جائے تاکہ فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گھوٹکی میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں سرکاری مشینری استعمال کی گئی، تحریک انصاف کو ہرانے کے لیے کروڑوں روپے کی مہم چلائی گئیں، اندرون سندھ میں بچے غربت اور ایڈز سے مررہے ہیں، اور نہیں مرا تو بھٹو نہیں مرا۔