وزیراعظم کا دورہ ترکی تجارت وسرمایہ کاری کو فروغ دیگا دفتر خارجہ

پاکستانی وفد ترکی میں کاروباری سرگرمیوں،بڑے تجارتی فورم میں شرکت کریگا


Numainda Express September 16, 2013
پاکستانی وفد ترکی میں کاروباری سرگرمیوں،بڑے تجارتی فورم میں شرکت کریگا. فوٹو: فائل

دفتر خارجہ کے ترجمان اعزازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے آئندہ3 روزہ دورہ ترکی سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ہفتے وار بریفنگ میںانھوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان پہلے ہی قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیںاور دونوںملکوں کی قیادت تمام شعبوںمیں ان تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم کے اس دورے سے پاکستان میںا قتصادی سرگرمیوں، تجارت اورسرمایہ کاری کوفروغ دینے میںمدد ملے گی۔



انھوں نے کہاکہ پاکستانی وفدترکی میںمختلف کاروباری سرگرمیوںمیں حصہ لے گااور استنبول میں بڑے تجارتی فورم میںبھی شرکت کرے گا۔ انھوں نے کہاکہ دوطرفہ اقتصادی تعاون ترکی اورپاکستان کے عوام کے مفاد میں ہے۔ اعزازاحمد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان اورصدر عبداللہ گل سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران علاقائی اورعالمی صورتحال خاص طورپر مشرق وسطیٰ اور افغانستان میںمفاہمتی عمل بھی زیربحث آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں