امریکا کے ساتھ تعلقات برابری اور بھروسے کی بنیاد پر ہوں گے وزیراعظم

ماضی کی حکومتوں نے امریکا کو زمینی حقائق سے آگاہ نہیں کیا جس کی وجہ سے غلط فہمیاں پائی جاتی تھیں، عمران خان


ویب ڈیسک July 24, 2019
وقت آگیا ہے پاکستان اور امریکا تعلقات ازسرنو استوارکریں، وزیراعظم - فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا نے ہمیشہ ڈومور کا مطالبہ کیا لیکن ہم خود دفاعی پوزیشن میں ہیں ایسے میں ڈومورکا مطالبہ کیسےکیا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورہ امریکا مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں لیکن روانگی سے قبل انہوں نے واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کا دورہ کیا۔ اسپیکر ایوان نمائندگان چیمبرآمد پر امریکی ارکان کانگریس کی جانب سے پُرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور امریکی رکن کانگریس نے اردو میں وزیراعظم کو خوش آمدید کہا، سلام اور شکریہ ادا کیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا خطے میں پائیدارامن کا قیام چاہتے ہیں، امریکا میں پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں پائی جاتی تھیں، ماضی کی حکومتوں نےامریکا کوزمینی حقائق سے آگاہ نہیں کیا۔ امریکا میں گزشتہ 15 سال کے دوران پاکستان کو سمجھا ہی نہیں گیا اور اب صدرٹرمپ کو خطے کی درست صورتحال بتادی۔



وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور امریکا کے درمیان اعتماد کی کمی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئ کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک نئے سرے سے اپنے تعلقات کا آغازکریں، امریکا کے بعد باہمی تعلقات برابری، بھروسے کی بنیاد پرہوں گے۔

عمران خان نے امریکا کی جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں کی قربانیوں کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا، وزیراعظم ہم خود دفاعی پوزیشن میں ہیں، ڈومور کا مطالبہ کیسے کیا جاسکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ماضی کی حکومتوں نے امریکا کو درست حقائق سے آگاہ نہیں کیا، عمران خان

امریکی اسپیکر نینسی پلوسی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور کاوشوں پروزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستانی شہریوں کی تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں خدمات قابل تحسین ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں