بلاول رواں سال کے آخر تک پیپلز پارٹی کی کمان سنبھال لیں گے ذرائع

پیپلزپارٹی کے امیدوار پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے بجائے پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔


INP September 16, 2013
پیپلزپارٹی کے امیدوار پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے بجائے پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو 21 ستمبر کو 25 سال کے ہوجائیں گے۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے بجائے پاکستان پیپلزپارٹی کوفعال کرنے کافیصلہ جبکہ بلاول بھٹوکورواں سال کے آخرمیں پیپلزپارٹی کا چیئرمین بنادیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے بجائے پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے اوران کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کریں گے جو21ستمبرکو25سال کی عمر کو پہنچنے کے بعدپیپلزپارٹی کے چیئرمین بننے کے اہل ہو جائیں گے اوران کی قیادت میں پیپلزپارٹی میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کوشامل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں