پی پی متحدہ تعلقات بہتر بنانے کیلیے رحمن ملک کو ٹاسک دے دیا گیا
پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر سینیٹر رحمٰن ملک نے ایم کیوایم سے رابطے شروع کردیے ہیں، ذرائع
پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ایم کیوایم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے ایک بار پھر سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر سینیٹر رحمٰن ملک نے ایم کیوایم سے رابطے شروع کردیے ہیں انھوں نے سند ھ حکومت اور کراچی آپریشن کے حوالے سے ایم کیوایم کے خدشات معلوم کیے ہیںاور ان کو دور کرنے کے لیے یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رابطوں کی رپورٹ سینیٹر رحمٰن ملک پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو دیںگے۔ اگررابطے مربوط رہے تو امکان ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنمائوں میںکچھ دنوںمیں ملاقات ہوگی۔ امکان ہے کہ یہ ملاقات گورنرسندھ کے پاکستان آنے کے بعد ہو گیتاہم اس سے قبل گورنر سندھ اوروزیراعلیٰ سندھ ملاقات کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے رابطوں کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے اور ان کو غلط قرار دیا ہے۔