اے پی سی کے بعد حکومت نے طالبان سے مذاکرات کے لیے رابطہ نہیں کیا سمیع الحق

مذاکرات میں بھی طالبان یہی موقف اٹھائیں گے کہ امریکی جنگ سےباہر نکلو‘ نفاذ شریعت کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں‘،سمیع الحق


این این آئی September 16, 2013
مذاکرات میں بھی طالبان یہی موقف اٹھائیں گے کہ امریکی جنگ سےباہر نکلو‘ نفاذ شریعت کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں‘،سمیع الحق۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ سمیع الحق نے کہا ہے کہ اے پی سی کے بعد حکومت نے طالبان سے مذاکرات کیلیے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔

اندھے کنویں میں نہیں کود سکتے، 11 بار معاہدے ہوئے مگر سب امریکی دبائو کی وجہ سے سبو تاژ ہو گئے، سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس اس حوالے سے ناکام ہے کہ شرکا نے امریکی جنگ سے باہر نکلنے کی بات ہی نہیں کی، ایسا ہوتا تو تمام طالبان بغیر کسی توقف کے تمام شرائط قبول کر لیتے، مذاکرات میں بھی طالبان یہی موقف اٹھائیں گے کہ امریکی جنگ سے باہر نکلو' نفاذ شریعت کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں' طالبان ہماری جمہوریت سے مایوس ہو گئے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں