بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخر تک ہی ممکن ہیں سندھ حکومت

قواعد کے مطابق حد بندیاں مکمل ہونے کے2 ماہ بعد انتخابات کرائے جاسکتے ہیں۔


Staff Reporter September 16, 2013
قواعد کے مطابق حد بندیاں مکمل ہونے کے2 ماہ بعد انتخابات کرائے جاسکتے ہیں۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد دسمبر کے آخر تک ہی ممکن ہوسکے گا اور اس بارے میںسندھ حکومت اپنا جواب آج سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت میں چاروں صوبائی حکومتوں کو ستمبر کے قریب بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے جس پر ان صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اپنا ہوم ورک تیار کرلیا ہے جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات ستمبر میں ممکن نہیں البتہ دسمبر کے آخر میں کرائے جاسکیں گے ۔اس ضمن میںایڈووکیٹ جنرل سندھ خالد جاوید کے مطابق حکومت سندھ اکتوبر کے وسط تک حد بندیوں کا کام مکمل کرے گی،حد بندیوں سے متعلق ٹریبونل میں آنے والی شکایات پر بھی فیصلہ کیا جانا ہے۔ قواعد کے مطابق حد بندیاں مکمل ہونے کے2 ماہ بعد انتخابات کرائے جاسکتے ہیں، اس لحاظ سے بلدیاتی انتخابات جلد از جلد بھی دسمبر کے آخر تک ہی کرائے جاسکیں گے۔ دوسری طرف خیبر پختونخوا حکومت اور کنٹونمنٹ بورڈز ، نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کااعلان کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں