تھریسامے مستعفی بورس جانسن نے برطانیہ کے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

سبکدوش ہونے والی اور نومنتخب وزیراعظم نے ملکہ برطانیہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں


ویب ڈیسک July 24, 2019
تھریسا مے نے اپنے الوداعی خطاب میں تین سالہ کارکردگی پیش کی۔ فوٹو : ٹویٹر

برطانیہ میں سبکدوش ہونے والی وزیراعظم تھریسامے نے پارلیمنٹ میں آخری خطاب کے بعد ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں بورس جانسن کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد سبکدوش یونے والی وزیراعظم تھریسامے نے پارلیمنٹ سے الوداعی خطاب کے بعد ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔



تھریسامے کی ملاقات کے بعد بورس جانسن نے بھی ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکہ برطانیہ نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تھریسامے کے استعفی کے بعد نومنتخب بورس جانس ملک کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں جو کل اپنی نئی ٹیم کا اعلان کریں گے۔

یہ خبر پڑھیں : بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب


قبل ازیں برطانوی پارلیمنٹ نے الوداعی خطاب کے لیے تھریسامے کا تالیاں بجا کر شاندار استقبال کیا، بورس جانسن سمیت اراکین نے سبکدوش وزیراعظم کو ملک کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔ ملکہ برطانیہ بھی تھریسامے کے کام کی تعریف کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : نومنتخب برطانوی وزیراعظم کا تعلق مسلمان خاندان سے ہے؟


واضح رہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے بریگزٹ ڈیل پر بات نہ بننے پر وزیراعظم تھریسامے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا جس پر انتخابات ہوئے اور سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں