جمہوریت کوسب سے بڑاخطرہ عسکریت پسندوں سے ہے آصف زرداری

جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ عسکریت پسندوں سے ہے جوطاقت سے اپنا ایجنڈا مسلط کرناچاہتے ہیں، زرداری


Numainda Express September 16, 2013
جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ عسکریت پسندوں سے ہے جوطاقت سے اپنا ایجنڈا مسلط کرناچاہتے ہیں، زرداری۔ فوٹو : فائل

سابق صدرآصف زرداری نے جمہوریت کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے، قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کرنے اورجلاوطنی کی اذیت سے گزرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کیاہے۔

انہوں نے یوم جمہوریت پراپنے پیغام میں عوام کو خبردارکیاکہ جمہوریت کودرپیش ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کیلیے تیاررہیں،جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ عسکریت پسندوں سے ہے جوطاقت سے اپنا ایجنڈا مسلط کرناچاہتے ہیں، ہمیں اس عسکریت پسند ذہن سے خبردار رہنا چاہیے۔اگرکسی کوعسکریت پسندوں کے متعلق کوئی غلط فہمی تھی تواسے اپردیرمیں ہونیوالے واقعے سے دور ہوجانا چاہیے۔آصف زرداری نے جمہوریت کوایک اورخطرے سے بھی آگاہ کیااورعوام سے کہاکہ ماضی میں ڈکٹیٹروں نے جمہوری ڈھانچے کوطاقت سے تباہ کیا تھا لیکن اب عوام کی خواہشات اورامنگوںکوپارلیمنٹ کے اختیارات میں دخل اندازی سے روندنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جمہوریت پسند لوگوں کوہرادارے کے آئینی اختیارات کے تحفظ کیلئے تیار رہنا چاہیے اوراپنی حدودمیں رہ کرکام کرنا چاہیے ۔ انھوںنے شہید ذوالفقار بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور سیاسی جماعتوں کے قائدین اورکارکنوں کوانکی جمہوری جدو جہد پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی یومِ جمہوریت منانے سے دنیااورپاکستان میں جمہوریت پسندقوتیں مستحکم ہوںگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔