اپوزیشن کا آج ملک گیر یوم سیاہ مشترکہ مظاہرے ہوں گے

سب سے بڑامظاہرہ پشاورمیں ہوگا،آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا


سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے ، مختلف شہروں میں 144 نافذ۔ فوٹو: فائل

عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کیخلاف آج 25 جولائی کو اپوزیشن کی طرف سے ملک گیر یوم سیاہ ہوگا۔

اپوزیشن کی جانب سے آج وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت قبائلی اضلاع اور ملک کے بڑے شہروں میں 9 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ مظاہرے ہوں گے، سب سے بڑا مظاہرہ پشاور میں ہوگا ۔

اسلام آباد ، لاہور ، کراچی اور کوئٹہ میں بھی مشترکہ احتجاجی مظاہرے ہوں گے ، احتجاجی تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ، ان مظاہروں سے شہباز شریف ، راجہ ظفر الحق ، بلاول بھٹو زرداری، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضاگیلانی ، مولانا فضل الرحمن اور دیگر جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے ، بڑے شہروں میں سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے جب کہ لاہور میں مسلم لیگ ن کی میزبانی میں چیئر نگ کراس چوک میں جلسہ ہو گا ۔

کراچی میں مزارقائد سے متصل باغ جناح میں یوم سیاہ کے سلسلے میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت نواز لیگ اور دیگر جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں