امریکا نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا مطالبہ نہیں کیاامریکی سفیر

پاکستان اور امریکا کے مشترکہ فوجی آپریشن کی خبروں کے بعد شمالی...


ویب ڈیسک August 29, 2012
قائم مقام امریکی سفیر رچرڈہوگ لینڈ۔ فوٹو:امریکی سفارتخانہ اسلام آباد

ایکسپریس نیوز سے خصوصی انٹرویو میں پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر رچرڈہوگ لینڈ نےکہا ہےکہ امریکہ نے کبھی بھی شمالی وزیرستان میں کالعدم تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ نہیں کیا اورنہ ہی ہم ایسا کہہ سکتے ہیں۔

رچرڈہوگ لینڈ نےکہاکہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے لہٰذا ہم صرف درخواست یامشورہ ہی دے سکتے ہیں اوراس حوالے سے پاکستان کا تعاون چاہتے ہیں۔ ہلیری کلنٹن نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کا نہیں صرف اس نیٹ ورک کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی بات کی تھی۔

پاکستان اور امریکا کے مشترکہ فوجی آپریشن کی خبروں کے بعد شمالی وزیرستان سے ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پرمجبورہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی مشترکہ فوجی آپریشن کی خبروں کی تردید کرچکے ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا تھا کہ ضرورت پڑنے پرشمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں