لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش 2 افراد جاں بحق
اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیلابی کیفیت کے باعث پاک فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ ہائی الرٹ
پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔
لاہور میں موسلادھار بارش سے شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔ لوگوں کو دفاتر جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ بارش کے باعث ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم اور ہیڈ کوارٹر کی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں۔ لیسکو کے 180 فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔
کراچی میں بھی سیاہ بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے۔ کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے لگیں اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی کے ایک گھر میں بارش کا پانی بیسمنٹ (تہہ خانے) میں بھرگیا جس میں ڈوب کر ماں بچہ جاں بحق ہو گئے۔ 30 سالہ ماں اپنے ایک سالہ بیٹے کو بچاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئی۔
راول پنڈی میں شدید بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث طغیانی پری الرٹ وارننگ جاری کردی گئی۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ سے تجاوز کرگئی ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی کیفیت کے باعث پاک فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ بریگیڈ کمانڈر نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے دریاؤں اور برساتی نالوں میں طغیانی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر، ژوب، قلات، ڈی جی خان ڈویژن میں موسلادھار بارش کے باعث طغیانی آسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سید پور کے مقام پر 141 ملی میٹر ، پی ایم ڈی H/8 اسلام آباد و گردنواح میں 77 ملی میٹر، شمس آباد کے مقام پر 86ملی میٹر اور گولڑہ کے مقام پر 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
چیچہ وطنی، کوٹ رادھاکشن، واربرٹن، کالاشاہ کاکو، شیخوپورہ، مریدکے، فاروق آباد، نارنگ منڈی، فیروزوالہ، شاہدرہ، جلالپورجٹاں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔
شاہدرہ فیروزوالہ اور گرد نواح میں گھنگور گھٹائیں چھا گئیں اور وقفہ وقفہ سے تیز بارش سے نشیبی آبادیوں میں پانی بھر گیا۔ نارنگ منڈی اور گردونواح میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ تیز بارش ہوئی جب کہ فاروق آباد، کوٹ رادھا کشن، شیخوپورہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ مریدکے اور گردونواح میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ جب کہ واربرٹن و گردونواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ، واسا حکام اور متعلقہ اداروں کے افسران نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ نکاسی آب کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے جس کی نگرانی افسران خود کریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا نکاسی آب کا کام مکمل ہونے تک افسران فیلڈز میں موجود رہیں۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک حکام موثر اقدامات کریں۔ بارش کے دوران عوام کو آمد و رفت میں مشکل نہیں ہونی چاہیئے۔