25جولائی کوعوام کا ووٹ چوری ہوا اور اظہارِ رائے پر ڈاکہ ڈالا گیا ترجمان ن لیگ

منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرنے والے آج ہر مخالف آواز کو بند کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرنے والے آج ہر مخالف آواز کو بند کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب۔ فوٹوفائل

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 25جولائی کوعوام کا ووٹ چوری ہوا لہذا عوام آج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ملک گیر یومِ سیاہ منائے گی۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام آج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ملک گیر یومِ سیاہ منائے گی، 25جولائی کوعوام کا ووٹ چوری ہوا اور اظہارِ رائے پر ڈاکہ ڈالا گیا لہذا آج پشاور، کوئٹہ، لاہور اور کراچی میں بھرپور طریقے سے یومِ سیاہ منایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آج پوری قوم آپ کے جھوٹ، نالائقی اور نااہلی کی گواہی دے گی جب کہ بے حِس سیلیکٹڈ حکومت آج ملک میں روٹی، کاروبار، صنعت اور روزگار بند ہونے کا یومِ تشکر منائے گی۔


مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آج ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی 3 گنا ہونے کے خلاف احتجاج کا دن ہے، آج ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنے، قیمتوں میں 200 فیصد اور بجلی کے قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کا دن ہے، عمران صاحب آج اظہارِ رائے کی آزادی سلب ہونے کے خلاف احتجاج کا دن ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 120 دن دھرنہ دینے والے، منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرنے والے آج ہر مخالف آواز کو بند کر رہے ہیں، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پہ حملہ کرنے والے، ہنڈی کے زریعے پیسے منگوانے کا اعلان کرنے والے آج ہر آواز دبانا چاہتے ہیں، سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرنے اور گیس اور بجلی کے بل جلانے والے آج پر امن احتجاج سے ڈر رہے ہیں۔
Load Next Story