چوہدری نثارکا پیپلزپارٹی پرصحافیوں میں رقوم کی تقسیم کا الزام جھوٹ پرمبنی ہےقمر زمان کائرہ

الزامات بے بنیاد اور پیپلز پارٹی کے خلاف ایک سازش ہیں، قمر زمان کائرہ


ویب ڈیسک August 29, 2012
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر چوہدری نثارعلی خان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو اسے عوام کے سامنے پیش کریں۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے چوہدری نثارعلی خان کے پیپلزپارٹی پارٹی پرصحافیوں میں مبینہ طورپررقوم تقسیم کرنے کےالزامات کوغلط اوربے بنیادقراردیا ہے.


اسلام آباد میں اے پی پی کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے چوہدری نثارعلی خان کی طرف سے عائد کئے گئے الزامات کوصحافیوں اور پیپلزپارٹی کے خلاف ایک سازش قراردیا.


قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ اگر چوہدری نثارعلی خان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو اسے عوام کے سامنے پیش کریں۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی عدلیہ کو بدنام کرنے کے کسی بھی پروپیگینڈے میں شامل ہونے کے الزامات کو مضحکہ خیزقراردیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہم نہیں مسلم لیگ(ن) عدلیہ پر حملہ کر چکی ہے۔


وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا اور اس کے فیصلوں پر خوش اسلوبی سے عمل درآمد کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں