کراچی میں شہری کو تھپڑمارنے والا ٹریفک پولیس اہلکار معطل

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لے لیا فوٹو:فائل

ٹریفک پولیس حکام نے شہری کو تھپڑ مارنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو معطل کردیا۔

پریڈی کے علاقے میں ٹریفک پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل سوار شہری کا چالان کرنے کے دوران اسے تھپڑ مار دیا تھا۔ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے تفصیلات طلب کرلیں۔ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کہا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کسی طور بھی ناقابل برداشت ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=Zt2K1oknrc0


ٹریفک پولیس اہلکار اے ایس آئی محمد اشرف اعوان کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے اور شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ معطل ٹریفک پولیس اہلکاراکبرروڈ ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس یا ہیلمٹ سرکار؟

گزشتہ روز پریڈی کے علاقے میں ٹریفک اہلکار نے موٹرسائیکل سوار کا چالان کرتے ہوئے اسے تھپڑ مار دیا تھا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر شہریوں کا سخت ردعمل سامنے آیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کے چالان کرنے کی دھن میں مصروف ٹریفک پولیس اہلکار آپے سے باہر ہوگئے ہیں، پولیس کے اعلیٰ افسران کو مہم شروع کرنے سے قبل اہلکاروں کو اخلاقی تربیت بھی دینی چاہیے۔
Load Next Story