عمران فاروق کو نئی سیاسی جماعت بنانے کی خواہش پر قتل کیا گیا اسکاٹ لینڈ یارڈ

عمران فاروق نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے لیے فیس بک پرپیج بھی بنایا تھا، اسکاٹ لینڈ یارڈ


ویب ڈیسک September 16, 2013
عمران فاروق نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے لیے فیس بک پرپیج بھی بنایا تھا، اسکاٹ لینڈ یارڈ۔ فوٹو: فائل

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کو نئی سیاسی جماعت بنانے کی خواہش پر قتل کیا گیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی تیسری برسی کے موقع پر اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کے گرد گھومتی ہیں، عمران فاروق نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے لیے فیس بک پرپیج بھی بنایا تھا، اس فیس بک پیج کے ذریعے بہت سارے لوگوں نے عمران فاروق سے رابطہ کیا تھا، اسکاٹ لینڈ کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں اب تک 4000 سے زائد افراد سے معلومات حاصل کی گئی ہیں، جبکہ کیس کے حوالے سے اب تک 6 ہزار 300 دستاویزات بھی دیکھی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 16 ستمبر 2010 میں لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق کو ان کی رہائش گاہ کے قریب قتل کردیا گیا تھا، تاہم 3 سال گزرنے کے باجود آج تک عمر ان فاروق کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔