کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق

اورنگی کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ٹاؤن دفتر کے قریب ایک شخص کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔


ویب ڈیسک September 16, 2013
اورنگی کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ٹاؤن دفتر کے قریب ایک شخص کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، اورنگی کے ہی علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ٹاؤن دفتر کے قریب ایک شخص کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد اقبال کے نام سےہوئی ہے، دوسری جانب ناردرن بائی پاس کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، مقتول کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |