مسلم لیگنکی نگراں حکومت سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت

چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا وہ نگراں حکومت کے حوالے سے ہفتہ کو تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔


ویب ڈیسک August 29, 2012
چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا وہ نگراں حکومت کے حوالے سے ہفتہ کو تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ فوٹو: فائل

چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)نے نگراں حکومت کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئےہیں.


پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت پر مشاورت کے لئے تحریک انصاف کو پیغام بھجوا دیا گیا ہےاوراس حوالے سےاخترمینگل اورمحمود خان اچکزئی سے بات چیت ہوچکی ہے،جبکہ جماعت اسلامی سمیت دوسری سیاسی جماعتوں سے آئندہ ایک دودن میں رابطہ کیا جائے گا۔ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا وہ نگراں حکومت کے حوالے سے ہفتہ کو تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔


قائدحزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ یہ کیسی ستم ظریفی ہے کہ پنجاب کی تقسیم کا طریقہ کارآصف زرداری کا پریس سیکریٹری طےکررہا ہے۔ مسلم لیگ(ن) اس سیاسی کھیل کوبے نقاب کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں