اسلام آباد سیکٹر ای سیون کے گھر سے امریکی شہری کی لاش برآمد

امریکی سفارتخانے کا انجینئر ہربن دال کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا، پولیس


ویب ڈیسک September 16, 2013
امریکی شہری کی موت کے صحیح تعین کے لئے لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس فوٹو : فائل

KABUL: دارالحکومت کے سیکٹر ای سیون میں امریکی شہری ہربن گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

وفاقی پولیس کے مطابق امریکی شہری دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا، ہربن امریکی سفارتخانے میں بطور انجینئر کام کر رہا تھا اور ڈیڑھ سال سے پاکستان میں مقیم تھا تاہم اس کی موت کے صحیح تعین کے لئے لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے جس کے بعد اس کی موت سے متعلق حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔