پی سی بی نے امام الحق کے اسکینڈل سے متعلق تحقیقات مکمل کرلیں

بورڈحکام نےکرکٹرز کوبدنام کرنے اور بلیک میل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے


Muhammad Yousuf Anjum July 25, 2019
بورڈحکام نےکرکٹرز کوبدنام کرنے اور بلیک میل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے، فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ امام الحق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری مہم سے ناخوش ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پلیئرز ایجوکیشن پروگرام پر سختی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کھلاڑیوں کو مکمل تعلیم دی جائے گی کہ سوشل میڈیا کا استعمال کس طرح کرنا ہے اور خود کو ایسے واقعات سے کیسے دور رکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی ایک ایسی شق شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے، ذرائع کے مطابق امام الحق کے سامنے آنے والے اس سارے اسکینڈل کے بعد پی سی بی نے اپنی ابتداہی تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس میں یہ واضح کیا گیا کہ ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کے کمروں میں کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں تھی اور نہ ہی اس قسم کا کوئی واقعہ پیش آیا۔

بورڈ حکام نے کرکٹرز کوبدنام کرنے اور بلیک میل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں