لاہور ہائیکورٹ نے 4 اکتوبر تک بجلی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے سے روک دیا

بجلی کے بل میں لائن لاسز اور دیگر اخراجات کی وصولی نہیں کی جاسکتی، عدالت


ویب ڈیسک September 16, 2013
بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چارجز وصول کرنا انسانی حقوق کے منافی اقدام ہے، درخواست گزار فوٹو: فائل

LONDON: لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو 4 اکتوبر تک بجلی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے سے روک دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چارجز وصول کئے جانے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ انسانی حقوق کے منافی اقدام ہے لہٰذا عدالت حکومت کو ماہانہ بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چارجز وصول کرنے سے روکے، عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چارجز وصول کرنے کے خلاف حکم امتناعی میں 4 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بل میں لائن لاسز اور دیگر اخراجات کی وصولی نہیں کی جاسکتی لہٰذا حکومت اس سے متعلق اپنا تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔