انٹیلی جنس ادارے ناکام ہوچکے ہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک

غلط کام پر بحیثیت وزیراعلی جوابدہ ہوں، مجھے بھی جیل بھیجا جاسکتا ہے، پرویز خٹک


ویب ڈیسک September 16, 2013
غلط کام پر بحیثیت وزیراعلی جوابدہ ہوں، مجھے بھی جیل بھیجا جاسکتا ہے، پرویز خٹک۔ فوٹو: فائل

وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ادارے ناکام ہو چکے ہیں اورانہیں مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی خيبر پختونخوا نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کو مضبوط بنا کر نئے لوگوں کو بھرتی کریں گے، امن و امان کی بہتری کے لئے اچھے کردار والے ایماندار آفیسر صوبے میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی نظام لارہے ہیں جس سے عوام کو فائدہ ہو گا، پٹوار خانوں اور تھانوں میں ظلم و انانصافی کا خاتمہ کریں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ انتقام کی سیاست نہیں کریں گے، احتساب کمشین بنا رہے ہیں جس کے بعد سب کا احتساب ہوسکے گا غلط کام پر بحیثیت وزیراعلیٰ میں بھی جوابدہ ہوں اوراگر میں بھی کوئی غلط کام کروں گا تومجھے بھی جیل بھیجا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی بجلی صوبے میں استعمال ہو گی، صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کریں گے، عوام صبر کریں جلد بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں