1044 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف بھی شامل

اب تک صرف 121 ارکان پارلیمنٹ نے ہی الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں


ویب ڈیسک September 16, 2013
اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ میں وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود اب تک وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سمیت ایک ہزار 44 ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اب تک صرف 121 ارکان پارلیمنٹ نے ہی اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں جن میں 20 سینیٹرز، 33 ارکان قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے 57 ، سندھ اسمبلی کے 7 بلوچستان اسمبلی کے 3 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کا صرف ایک رکن شامل ہے، اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے کل ارکان پارلیمنٹ کی تعداد ایک ہزار 44 سے جن میں خود وزیر اعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ بھی شامل ہیں

واضح رہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے جس کے بعد اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |