امریکا میں بچوں کو جنسی تشدد وزیادتی سے بچانے کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار

اس ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو مشکوک افراد سے متعلق آگاہی دی جاسکے گی۔


ویب ڈیسک September 16, 2013
اس موبائل ایپلی کیشن کی مدد سے بچوں پر جنسی تشدد وزیادتی کرنے والوں کو پکڑا جاسکے گا۔ فوٹو: فائل

امریکا میں بچوں کو جنسی تشدد وزیادتی سے بچانے کے لئے موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی گئی ہے۔

امریکی محکمہ کسٹم اور امیگریشن کی جانب سے تیار کردہ اس موبائل ایپلی کیشن کی مدد سے بچوں پر جنسی تشدد وزیادتی کرنے والوں کو پکڑا جاسکے گا، شہریوں کو مشکوک افراد سے متعلق آگاہی دی جاسکے گی جبکہ شہری بھی اپنے ارد گرد نظر آنے والے ایسے کسی مشکوک شخص کی اطلاع دے سکیں گے، اس موبائل پروگرام کے ذریعے جنسی جرائم میں ملوث افراد کا ڈیٹا موبائل فون پر مہیا ہوگا جس کے باعث لوگ اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کے پیشگی اقدامات کرسکیں گے۔

اس نئی موبائل ایپلی کیشن کی تیاری پر والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات کی روک تھام کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں