لیستھ مالنگا نوجوان کرکٹرز کیلیے ون ڈے ٹیم میں جگہ خالی کرنے پر مسرور

میری جگہ آنے والے نئے پلیئر کیلیے خود کو اگلے ورلڈ کپ تک مکمل سیٹ کرنے کا موقع میسر آئے گا، مالنگا


AFP July 26, 2019
میری جگہ آنے والے نئے پلیئر کیلیے خود کو اگلے ورلڈ کپ تک مکمل سیٹ کرنے کا موقع میسر آئے گا، مالنگا ۔ فوٹو: فائل

سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا نوجوان کرکٹرز کیلیے ون ڈے ٹیم میں جگہ خالی کرنے کے حوالے سے کافی خوش ہیں۔

لیستھ مالنگا جمعے کے روز بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ کی صورت میں اپنا آخری ایک روزہ میچ کھیلیں گے۔

مالنگا کہتے ہیں کہ میری جگہ آنے والے نئے پلیئر کیلیے خود کو اگلے ورلڈ کپ تک مکمل سیٹ کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ اگرچہ ہماری کرکٹ میں کافی اتار چڑھائو رہا مگر مجھے یقین ہے کہ ہم آنے والے وقت میں ایک اور ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مالنگا آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے خواہاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔