کالعدم تحریک طالبان کے فوج پر حملے سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا عمران خان

فوج پر حملے سے کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں پر اثر پڑے گا، عمران خان


ویب ڈیسک September 16, 2013
ہماری پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کم ہونے کے بجائے بڑھتی گئی ہے، عمران خان فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے فوج پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے اور اس واقعے سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فوج پر حملے سے کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں پر اثر پڑے گا، کالعدم تحریک طالبان نے دہشت گردی کرکے زیادتی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ 9 سال سے آپریشن کر رہے ہیں لیکن امن قائم نہیں کر سکے اور ہماری پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کم ہونے کے بجائے بڑھتی گئی ہے، اس وقت پوری قوم امن چاہتی ہے اور اے پی سی میں موجود تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہمیں امن کی جانب جانا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |