عمران فاروق کے جاں بحق ہونے کا غم زندگی بھر تازہ رہے گا الطاف حسین

عمران فاروق کی قربانی کبھی فراموش نہیں کی جائے گی، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک September 16, 2013
عمران فاروق میرے اور کارکنان کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کے جاں بحق ہونے کا غم زندگی بھر تازہ رہے گا۔

ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی تیسری برس کے موقع پر لندن سے جاری ہونے والے بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان کی جد وجہد میں ہزاروں ساتھی جاں بحق ہوئے لیکن تحریک آگے ہی بڑھتی رہی ان کے کسی کارکن نے باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا ، ڈاکٹر عمران فاروق بھی ان کے ایسے ہی ساتھی تھے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے جاں بحق ہونے کا غم زندگی بھر تازہ ہی رہے گا وہ ان کے اور کارکنان کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، ان کی قربانی کبھی فراموش نہیں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔