ترک فضائیہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شامی فوج کا ہیلی کاپٹر مارگرایا

ترک فضائیہ نےہیلی کاپٹر کو کئی بار وارننگ جاری کی مگرشامی ہیلی کاپٹر نے پرواز جاری رکھی جس پر اسے تباہ کردیا گیا، ترکی


Reuters September 16, 2013
ترکی کے نائب وزیراعظم بلنٹ آرنک نے بتایا کہ شام کا ایم آئی 17 جنگی ہیلی کاپٹر ترکی کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور 2 کلو میٹر اندر تک پرواز کرتا رہا. فوٹو: فائل

ترکی کے جنگی طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے شامی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔

ترکی کے نائب وزیراعظم بلنٹ آرنک نے میڈیا کو بتایا کہ شام کا ایم آئی 17 جنگی ہیلی کاپٹر ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 کلو میٹر اندر تک پرواز کرتا رہا، ترک فضائیہ کے حکام کی جانب سے ہیلی کاپٹر کو کئی بار وارننگ جاری کئے جانے کے باوجود ہیلی کاپٹر نے پرواز جاری رکھی جس پر فضائیہ نے اسے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کی حمایتی فوج کی جانب سے عوام پر مبینہ کیمائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد ترکی نے امریکا کی جانب سے شام کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی حمایت کی تھی۔ شام میں بدترین خانہ جنگی کی وجہ سے 20 لاکھ سے زائد افراد نے ترکی میں پناہ لے رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں