اتوار سے سندھ اور بلوچستان میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد، قلات، سبی، ژوب ڈویژن میں سیلابی صورت حال کا خدشہ


ویب ڈیسک July 26, 2019
کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد، قلات، سبی، ژوب ڈویژن میں سیلابی صورت حال کا خدشہ فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے اتوار سے سندھ اور بلوچستان کے وسطی و شمالی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل تک میرپور، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی اور بینظیر آباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

اس دوران سکھر،لاڑکانہ، ژوب، سبی اور نصیر آباد کے چند مقامات پر بھی تیز آندھی اور بارش ہوسکتی ہے جبکہ بلوچستان میں قلات، مکران ڈویژن میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہوں گی جس کے نتیجے میں کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد ڈویژن میں اربن فلڈنگ جبکہ قلات، سبی، ژوب ڈویژن میں فلش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں