چین کا مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

پاک بھارت تنازعات کے حل سے جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کی راہ ہموار ہوگی،ترجمان چینی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک July 26, 2019
تنازعات کے حل سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام آئے گا۔ ترجمان چینی وزرات خارجہ فوٹو : فائل

چین نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث بننے کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونائینگ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بشمول امریکا مذاکرات کے ذریعے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر سمیت دیگر متنازع معاملات کا بات چیت کے ذریعے حل تلاش کر لیں گے جس سے جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔

یہ خبر پڑھیں : ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، مودی حکومت اور بھارتی میڈیا میں صف ماتم بچھ گئی


واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی اور ان کے بقول ثالثی بننے کی درخواست بھارتی وزیراعظم مودی نے کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں