پی ایس پی رہنما مصطفی کمال کی نیب ریفرنس میں ضمانت منظور

کرپشن ثابت ہوجائے تو مجھے پھانسی دے دیں، مصطفی کمال


Numainda Express July 26, 2019
کرپشن ثابت ہوجائے تو مجھے پھانسی دے دیں، مصطفی کمال فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ نے نیب ریفرنس میں سابق ناظم کراچی و پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو کلفٹن میں ساحل سمندر کی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں مصطفی کمال کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی تو وہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ رِیفرنس میں ملزم پر کیا الزامات ہیں؟۔ مصطفی کمال کے وکیل حسان صابر ایڈوکیٹ نے بتایا کہ ساحل سمندر کے 198 پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

سماعت کے بعد عدالت نے 10 لاکھ روپے زر ضمانت کے عوض مصطفی کمال کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

مصطفیٰ کمال نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں 300 کروڑ خرچ کرنے کے بعد بھی میں نے کوئی چوری نہیں کی، مجھے پتہ ہے میرا کیس ثابت نہیں ہوسکتا آخر میں مجھے بری کردیا جائیگا، اگر میرا الزام مجھ پر ثابت ہوا تو مجھے پھانسی کی سزا دے دینا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں