محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

محمد عامر پاکستان کے لیے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے


ویب ڈیسک July 26, 2019
محمد عامر پاکستان کے لیے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ فوٹو : فائل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

قومی کرکٹر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم وہ پاکستان کے لیے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا تاہم کرکٹ کے روایتی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا، آئندہ میچز اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 میں شرکت کے لیے اپنی فارم اور فٹنس برقرارکھنے کی کوشش کروں گا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنے سینے پر گولڈن اسٹار لوگو لگانے کا موقع دیا۔

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا شمار موجودہ دور کے بہترین ٹیسٹ بولرز میں ہوتا ہے، قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم گراونڈ اور ڈریسنگ روم میں محمد عامر کی کمی محسوس کرے گی۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 36 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 119 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں