ماہرہ خان کو ہیروئن نہیں ماں کا کردار ادا کرنا چاہئے فردوس جمال

ماہرہ خان ماڈل ہوسکتی ہیں لیکن وہ نہ تو ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن، فردوس جمال

ماہرہ کی کوئی فلم ہٹ نہیں ہوئی میری دعا ہے کہ ماہرہ کی اس سال تو کوئی فلم ہٹ ہو ، فیصل قریشی

نامور پاکستانی اداکار فردوس جمال کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اب انہیں ہیروئنوں کے نہیں بلکہ ماں کے کردار کرنے چاہیئں۔

پاکستان ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے مایا ناز اداکار فردوس جمال حال ہی میں نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے فیصل قریشی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں۔

فردوس جمال نے کہا اگر میری بات کسی کو بری لگے تو معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا ماہرہ خان کو اب ہیروئن کے کردار ادا کرنے چاہیئں۔ ماہرہ خان ماڈل ہوسکتی ہیں لیکن وہ نہ تو ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ شاہ رخ کے مقابل کام کرنے کے قابل نہیں تھیں


فردوس جمال کی اس بات پر میزبان فیصل قریشی معنی خیز انداز میں مسکرادئیے۔ فردوس جمال نے ماہرہ خان کی عمر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اور اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتیں بلکہ ماں کے کردار کیے جاتے ہیں۔

شوکے میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ ماہرہ کی کوئی فلم ہٹ نہیں ہوئی میری دعا ہے کہ ماہرہ کی اس سال تو کوئی فلم ہٹ ہو کیونکہ ماہرہ کی اب تک جتنی بھی فلمیں آئی ہیں چاہے وہ ''ورنہ'' ہو یا''سات دن محبت ان''کوئی بھی باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

واضح رہے کہ فردوس جمال کا شمار پاکستان کے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے ''وارث''، ''لنڈابازار'' اور''پیارے افضل'' جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/7newspakistan/videos/2285492431701609/"]
Load Next Story