حکومت اشیائے ضروریہ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دے رہی ہے وزیراعظم

کرپشن کیسز میں ملوث لوگ خود کو سیاسی شہید بنا رہے ہیں اور قوم کو گمراہ کررہے ہیں، عمران خان


ویب ڈیسک July 26, 2019
حکومت کا اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے اور حکومت اشیائے ضروریہ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دے رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے شرکاء کو دورہ امریکا پر اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کی احتجاج تحریک کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانے اور سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیسز میں ملوث لوگ ٹی وی پر آکر خود کو سیاسی شہید بنا رہے ہیں اور سزا یافتہ افراد قوم کو گمراہ کررہے ہیں. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے اور حکومت اشیائے ضروریہ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دے رہی ہے۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ شرکا نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبر گیم سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں