ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

ایئر پورٹس پر ریسٹورنٹ اور دیگر شاپس پر بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی


ویب ڈیسک July 26, 2019
ایئر پورٹ پر ریسٹورنٹ اور دیگر شاپس پر بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی، فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

وزیر اعظم عمران خان کی کلین اور گرین مہم کے تحت سی اے اے نے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی ہے، اس ضمن میں جہازوں میں مسافروں کو پیش کئے جانے والے کھانے میں بھی پلاسٹک کی تھیلیوں میں پیک کٹلری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی

سیکریٹری ایوی ایشن نے سی اے اے حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند ماحول کے لئے پلاسٹک بیگز کی جگہ کاغذ اور ماحول دوست بیگز استعمال کیے جائیں۔ اسی طرح ایئر پورٹس پر ریسٹورنٹ اور دیگر شاپس پر بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔

واضح رہے کہ 16 جولائی کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز(پولی تھین) پر مکمل پابندی کی منظوری دی گئی تھی، اس منظوری کے بعد 14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کی مینوفیکچرنگ ، پرچیزنگ ، سیلنگ اور استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں