سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے 2 میزائل حملے ناکام

ایک میزائل جنوبی علاقے جازان اور ایک خمیس مشیط پر داغا گیا، کرنل ترکی المالکی


ویب ڈیسک July 26, 2019
میزائل حملے ابھا ایئرپورٹ پر کیے گئے۔ حوثی باغیوں کا دعویٰ فوٹو : فائل

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کی جانب سے شہری علاقوں کی جانب داغے گئے 2 میزائلوں کو فضا میں ہی ناکام بنادیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ایئر ڈیفنس نے یمن سے داغے گئے دو میزائلوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ناکارہ بنادیا جس کے نتیجے میں شہری علاقے محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے میڈیا کو بتایا کہ یمن کی سرحد سے حوثی باغیوں نے شہری علاقوں پر دو میزائل داغے جنہیں زمین پر گرنے سے پہلے ہی فضا میں ناکارہ بنادیا گیا۔ یہ حملے جازان اور خمیس مشیط کے علاقوں پر کیے گئے تھے۔

یہ خبر پڑھیں : سعودی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 26 افراد زخمی

دوسری جانب حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل حملے سعودی شہر ابھا کے ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے ایئرپورٹ کی عمارت اور وہاں موجود سعودی فوج کے اسلحہ ڈپو کو نقصان پہنچا تاہم سعودی حکومت نے حوثی باغیوں کے دعوؤں کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے دو حملوں میں ایک شامی باشندہ ہلاک جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد شہری زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں