وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فون

دونوں رہنماؤں نےافغان امن عمل اور مسئلہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی ہے


ویب ڈیسک July 26, 2019
دونوں رہنماؤں نےافغان امن عمل اور مسئلہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی ہے، فوٹو: فائل

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نےافغان امن عمل اور مسئلہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی۔

بعدازاں ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ترک صدر نےدہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاک ترک قیادت کا دو طرفہ برادرانہ تعلقات اور تعاون پر اظہار اطمینان کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کے اہم شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک ترک اعلی سطح اسٹرٹیجک کونسل کے پاکستان میں اجلاس سے دو طرفہ تعاون مزید فروغ پائے گا، پاک ترک قیادت اسٹرٹیجک کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی عوام ترک صدر کے دورے کے منتظر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں