بلوچستان اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال ہر روز بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے چیف جسٹس

بار اور بینچ ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں دونوں کا فرض ہے کہ مکمل ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں، چیف جسٹس


ویب ڈیسک September 16, 2013
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ وکلا تحریک کے نتیجے میں قانون کی بالادستی کو فروغ ملا۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال ہر روز بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے۔


کوئٹہ میں بلوچستان بارایسوسی ایشن کی جانب سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ لاپتا افراد کی بازیابی ایک گمبھیر مسلہ بن چکا ہے، شہریوں کے بہیمانہ اور فرقہ وارانہ قتل میں اضافہ ہوا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ بار اور بینچ ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں دونوں کا فرض ہے کہ مکمل ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں۔


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ وکلا تحریک کے نتیجے میں قانون کی بالادستی کو فروغ ملا، انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سے بڑی یادیں وابستہ ہیں، یہاں ہمیشہ بڑی عزت ملی قبل ازیں تقریب سے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پہلا صوبہ ہے جس کی عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد پوری ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں