خیبرپختون خوا میں حادثات و قدرتی آفات سے متعلق معلومات کے لئے موبائل ایپ تیار

ایپ پر موسمی صورت حال، حادثات اور قدرتی آفات،سے متعلق نقشے اور امدادی کاروائیوں کی تازہ ترین معلومات دستیاب ہوں گی۔


ویب ڈیسک July 26, 2019
ایپ میں آفات و حادثات سے متعلق معلومات اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دی گئی ہیں، صوبائی محکمہ ریلیف۔ فوٹو:ویب سائٹ

خیبر پختونخوا میں آفات سے متعلق معلومات کے لئے " ایمرجنسی الرٹ پی ڈی ایم اے" کے نام سے موبائل ایپ تیار کرلی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خبیرپختون خوا میں قدرتی آفات، موسم صورت حال، حادثات اور آفات سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے موبائل ایپ تیار کرلی گئی ہے، جسے " ایمرجنسی الرٹ پی ڈی ایم اے" کا نام دیا گیا ہے، موبائل ایپ صوبائی حکومت نے خود تیار کی ہے۔

محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موبائل ایپ پر موسمی صورت حال، خبرداری، حادثات اور قدرتی آفات سے متعلق نقشے اور امدادی کاروائیوں کی تازہ ترین معلومات دستیاب ہوں گی، اور یہ معلومات اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دی گئی ہیں۔

محکمہ ریلیف کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی اس ایپ کو خیبرپختوں خوا سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ڈائون لوڈ کر رہے ہیں، اور میڈیا سے وابستہ افراد بھی اس ایپ سے آفات اور حکومتی امدادی کاروائیوں سے متعلق بروقت معلومات حاصل کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں