لوگوں کوانصاف فراہم کرنا آزادعدلیہ کی ذمہ داری ہے چیف جسٹس مشیرعالم

وکیل سے جج بننے تک کا سفرانہوں نے بسوں میں طے کیا، چیف جسٹس مشیرعالم


ویب ڈیسک September 17, 2013
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ہمیں پاکستان کوتعصب سے پاک بنانا ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم نے کہا ہے کہ لوگوں کوانصاف کی فراہمی آزادعدلیہ کی ذمہ داری ہے، میرٹ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

سپریم کورٹ میں تقرری پانے والے جسٹس مشیرعالم کے اعزازمیں کراچی میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد ہوا، حاضرین سے اپنے خطاب میں چیف جسٹس مشیرعالم نے کہا کہ وکیل سے جج بننے تک کا سفرانہوں نے بسوں میں طے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کوتعصب سے پاک بنانا ہے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ہڑتال کرنا بغاوت کے برابر ہے، چیف جسٹس مشیرعالم نے کہا کہ انہیں ایل ایف اوکے تحت حلف اٹھانے پرافسوس ہے۔

فل کورٹ ریفرنس میں سندھ ہائی کورٹ کے دیگرججزاور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے عدلیہ اور انصاف کی سربلندی کے لئے جسٹس مشیرعالم کی گراں قدر خدمات کوسراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |