تھر میں موت کا رقص جاری مزید 5 بچے دنیا چھوڑ گئے
رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 46 اور رواں سال 482 تک جا پہنچی،54 بچے زیر علاج
تھر پارکر کے صحرا میں جاری موت کا رقص جاری،24گھنٹے کے دوران مزید 5 بچے دنیا چھوڑ گئے۔
تھرپارکر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت اور مختلف وبائی امراض میں مبتلا مزید 5 بچے دم توڑ گئے ۔ رواں ماہ ہلاک بچوں کی تعداد 46 اور رواں سال 482 تک جا پہنچی۔ اس وقت بھی 54 بچے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ہلاک شدگان میں بھورو مل، پرکاش کولہی، ایشور لال، عبدالرزاق اوٹھو اور کیول کولہی کے نومولود شامل ہیں۔
دوسری جانب سول اسپتال مٹھی سمیت دیہی علاقوں کے اسپتالوں میں محکمہ صحت سندھ کے دعوئوں کے باوجود ادویہ اور سہولتوں کا فقدان برقرار ہے، ضلع انتظامیہ نے قحط متاثرین کو امدادی گندم چند روز تک دینے بعد دوبارہ تقسیم روک کر دیہی علاقوں کے سینٹروں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔