تلہار میں آوارہ کتوں نے قربانی کے بکرے کو مار ڈالا
شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ، شہری خوفزدہ
آوارہ کتوں نے گھر کے باہر بندھے قربانی کے بکرے کو مار ڈالا۔
گزشتہ شب اسماعیلی رحیم آباد کالونی میں آوارہ کتوں نے حملہ کرکے گھر کے باہر بندھے سنیل خواجہ نامی شخص کے قربانی کے بکرے کو مار ڈالا۔ اسماعیلی کالونی کے صدر عابد حسین خواجہ کی ہدایت پرکالونی انتظامیہ نے7 کتوں کو مار ڈالا۔
کالونی کے سیکریٹری امین خواجہ نے بتایا کہ شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ کتے دیوار پھلانگ کر کالونی میں آ کر بچوں اور خواتین پر بھی حملہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے مکینوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
اسماعیلی رحیم آباد کالونی کے مکینوں نے ٹاؤن کمیٹی چیئرمین میر شاہد احمد تالپور سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں فوری کتا مار مہم شروع کی جائے۔