کانگو وائرس کا مریض تشویشناک حالت میں اسپتال داخل

کوئٹہ کے رہائشی اشرف کی ناک سے خون نکل رہا تھا،وارڈ منتقل کردیا،ڈاکٹرسیمی جمالی


Staff Reporter July 27, 2019
یہ نواں کیس ہے،رواںسال وائرس سے 5افراد ہلاک ہوچکے،ایگزیکٹو ڈائریکٹرجناح اسپتال فوٹو:فائل

کانگووائرس میں مبتلا ایک اورمریض کوجناح اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

جمعہ کی صبح جناح اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کو لایا گیا، متاثرہ شخص اشرف خان ولد حیات اللہ کوئٹہ کارہائشی ہے،جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اشرف خان کوآئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے، مریض کو تیز بخارکی حالت میں اسپتال لایا گیا اور مریض کے ناک سے خون بہہ رہا تھا، مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریض2دن سے بخار میں مبتلا تھا، یاد رہے کہ رواں سال کانگو کا یہ نواں کیس ہے جبکہ امسال کانگو سے اب تک 5افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 3کا تعلق کراچی سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔