پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگریاں جانچ پڑتال کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

کمیٹی ملازمین کی ڈگریوںکی ازسرنوتحقیقات اورجرمانہ طے کریگی ،ذرائع قومی ایئرلائن


Staff Reporter July 27, 2019
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ پی آئی اے کے سی ای او کو پیش کی جائے گی فوٹو:فائل

پی آئی اے میں ملازمین کی جعلی ڈگریوں کی ازسرنو جانچ پڑتال کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع قومی ایئرلائن کے مطابق ایئر مارشل نور عباس کو کمیٹی کا چیئرمین مقررکیا گیا ہے جبکہ کمیٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے، کمیٹی جعلی ڈگری کیس میں سزا اور جرمانے کا تعین کرے گی، جعلی ڈگری کیس سے متعلق حتمی طور پر جرمانے کی نوعیت اور سفارشات سے انتظامیہ کوآگاہ کرے گی، 5 رکنی کمیٹی ملازمین کی ڈگریوںکی ازسرنوتحقیقات کرے گی۔

کمیٹی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اپنی رپورٹ پی آئی اے کے سی ای او کو پیش کرے گی، ماضی میں جعلی ڈگری رکھنے والے تمام ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔