اسلام آبادسے گرفتار ہونیوالے ملزم نے سابق وفاقی وزیرشہباز بھٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا

ہم آئی 8 کےپارک میں اکھٹے ہوئے اور جب شہباز بھٹی گھر سے نکلےتوراستہ روک کران کی گاڑی پر فائرنگ کی، ملزم تنویر


ویب ڈیسک September 17, 2013
ملزم تنویر کو پیر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد سے پیر کو گرفتار ہونے والے ملزم تنویر نے سابق وفاقی وزیرشہباز بھٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔


ذرائع کے مطابق ملزم تنویر نے پولیس کو دیئے گئےبیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے عماد عادل کے ساتھ مل کر شہباز بھٹی کو قتل کیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ آئی 8 کےپارک میں اکھٹے ہوئے اور جب شہباز بھٹی گھر سے نکلےتوراستہ روک کران کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ اس نے عمر عبداللہ اور عماد عادل کےساتھ مل کرشہباز بھٹی کو مارا۔ دوسری طرف اس سے پہلےعمادعادل کے گھر سے امسال 30 اگست کوبارود سے بھری گاڑی بھی برآمد ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |